روجھان (خبر نگار) جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیت سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور سابق ایم این اے نصراﷲ دریشک کے درمیان مذاکرات کامیاب، 20 سال بعد دونوں ایک ساتھ آج بنگلہ میری روجھان میں گرینڈ جرگہ میں اتحاد کا اعلان کرینگے‘ دونوں کے حلقہ 175 پر متفقہ امیدوار سابق وزیر مملکت میر دوست محمد مزاری اور حلقہ 174 پر نصراﷲ دریشک نامزد کر دئیے گئے‘ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضلع راجن پور میں کئی سیاسی اتحاد بن گئے جبکہ کئی سیاسی اتحاد ٹوٹ گئے ہیں اس سلسلہ میں سب سے بڑا گرینڈ اتحاد سابق وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری اور سابق ایم این اے سردار نصراﷲ دریشک کے درمیان سامنے آیا ہے۔ معاہدہ کے مطابق نصراللہ خان دریشک حلقہ 175 پر سابق وزیراعظم میر بلخ شیر کے امیدوار سابق وزیر مملکت میر دوست محمد مزاری کو سپورٹ کرینگے جبکہ سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری‘ سابق ایم این اے نصراﷲ دریشک کے صوبائی حلقے کی دو نشستوں پر نصراﷲ خان دریشک کے نامزد امیدواروں کی سپورٹ کرینگے۔ دوسری طرف سابق ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ سردار شیر باز خان مزاری کی کاوشوں سے پانچ سال قبل (مرحوم) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شوکت حسین مزاری اور سابق ایم پی اے عاطف حسین مزاری کے درمیان ہونیوالا گرینڈ مزاری اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔