پشاور ہائیکورٹ کے سات نئے ایڈہاک ججوں نے حلف اٹھا لیا

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے سات نئے ایڈہاک ججوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے نئے ججوں سے حلف لیا۔ ان میں لال جان خٹک، افسر شاہ، محمد داو¿د، ملک منظور، لطیف خان ، اکرام اللہ اور خاتون جج مسرت ہلالی شامل ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد اب بیس ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن