افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں:ڈیوڈ پیٹریاس

Mar 27, 2013

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کیلئے قائم مقام امریکی نمائندہ خصوصی ڈیوڈ پیٹریاس کابل سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس نے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات کی گئی۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں تعاون جاری ر کھے گا۔ ملاقات میں افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلا پر بھی بات کی گئی۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں