اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن نے انتخابی عمل کی تکمیل تک کمیشن کے عملہ کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کی ہفتہ وار اور گزٹڈ چھٹیاں انتخابی عمل مکمل ہونے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ انتخابی تیاریوں کی تکمیل کیلئے کیا گیا ہے۔