کراچی (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ فنکشنل نے اپنا پارٹی منشور پیش کر دیا ہے۔ پارٹی رہنما مظفر حسین شاہ نے منشور کا اعلان کیا۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں پرائمری سے ہی زراعت کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا۔ کراچی میں نوگو ایریا برداشت نہیں ہو سکتے۔ جزیرے فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ہے اور کرتے رہے گے۔ کراچی کے ساحلی علاقوں میں جتنے جزائر ہیں ان کو فروخت نہیں کرنے دیں گے۔ اس سلسلے میں ہونے والے تمام معاہدے منسوخ کر دئیے جائیں گے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی طرف سے ماسٹر پلان بنایا جائے گا۔ کراچی میں میٹرو بس چلائی جائے گی۔ سندھ میں انسداد دہشت گردی اتھارٹی اور خصوصی فورس قائم کی جائے گی۔ ٹیکس دینے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک لے کر جائیں گے۔