کراچی (نوائے وقت نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے بوہرہ کمیونٹی کے 12 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہا¶س میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی کے حالات سنوارنا اور بہتر بنانا چاہتا ہوں۔ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔ بڑا آدمی ہو یا چھوٹا آدمی‘ مجرم مجرم ہوتا ہے۔ امن و امان کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ قانون پر عمل درآمد اداروں کی ذمہ داری ہے۔ فرض شناس‘ حوصلہ مند‘ ایمان دار اور کرپشن سے پاک اچھے افسران کی ٹیم میرے ساتھ کام کر رہی ہے۔