الیکشن کمشنر پنجاب نے چارج چھوڑ دیا

لاہور (خبرنگار) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سید محمد طارق قادری نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ انہیں پیر کو پنجاب سے تبدیل کرکے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ آج سندھ میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ پنجاب میں تعینات کئے جانیوالے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محبوب انور آج پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنرکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ آج صبح کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن