لاپتہ افراد کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی. لاپتا افراد کے مجموعی طورپرایک ہزارگیارہ کیسزسامنے آئے جن میں سے تین سواٹھہترنمٹادیے گئے۔رپورٹ

Mar 27, 2013 | 12:54

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں لاپتا افراد کی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیشن کو ایک ہزار گیارہ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی جس میں سے تین سو سولہ افراد کا پتا لگایا گیا، تین سواٹہترافراد کے مقدمات نمٹائے گئے جبکہ باسٹھ افراد کے مقدمات عدم شواہد کی بنا پر ختم کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھ سوتینتیس افراد کے مقدمات اب بھی کمیشن میں زیرالتواء ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے کل چھتیس مقدمات سامنے آئے۔ جن میں سے سولہ کونمٹایا گیا جبکہ بیس ابھی باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمیشن کو پنجاب سے کل دوسو اکیاسی مقدمات موصول ہوئے ایک سو تینتیس کو نمٹایا گیا۔ ایک سواڑتالیس ابھی باقی ہیں۔ سندھ سے ایک سو چوبیس مقدمات سامنے آئے جن میں سے چوبیس نمٹائے گئے اورسومقدمات کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ خیبرپختونخواسے چارسوچارمقدمات سامنے آئے۔ جن میں ایک سوپچیس نمٹادیے گئے اوردوسواناسی کوحل کرنا باقی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فاٹا سے کل اڑتیس مقدمات سامنے آئے،بارہ کونمٹایا گیا۔ چھبیس زیرالتوا ہیں۔ آزاد جموں کشمیر میں کل بیس مقدمات سامنے آئے نونمٹائے گئے اور گیارہ زیر التوا ہیں۔ ادھرگلگت بلتستان میں صرف ایک کیس سامنے آیا جو ابھی حل کرنا باقی ہے۔

مزیدخبریں