بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تین گھنٹے 40منٹ تک جاری رہنے والا اجلاس محض اس لئے کورم کی نشاندہی کی نذر ہو گیا کہ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایم کیو ایم کے رکن ساجد حسین کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ بدھ وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کا دن تھا انہوں نے جہاں سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کے تحفہ کا خوبصورت انداز میں ذکر کیا وہاں انہوں اس امداد پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا انہوں اپنے پالیسی بیان میں سرکاری ملازمین پر بجلی گرادی کہ آئندہ بجٹ میں ان کی تنخواہ بڑھے گی اور نہ ہی پنشن میں اضافہ ہو گا۔