ماسکو (اے پی پی) روس کے خودمختار خطے داغستان میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں گینگ لیڈر سمیت 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا۔ روسی قومی انسداد دہشتگردی کمیٹی کے مطابق فریقین میں جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی جس دوران اس گھر میں پوشیدہ دہشت گردوں کا سرغنہ وولگو گریڈ اپنے 4 ساتھوں سمیت مارا گیا ۔