شام کا سیاسی حل نکالا جائے: عرب لیگ ‘ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

کویت سٹی + عمان (اے ایف پی + رائٹرز) عرب لیگ کی دو روزہ سربراہی کانفرنس ختم ہو گئی۔ شرکا نے فلسطینی  کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کو ایک بار پھر یہودی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے ہم کسی بھی ایسی اپیل کو مسترد کرتے ہیں جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہا گیا ہے۔ اعلامیہ کی تفصیلات کے مطابق شرکاء نے شام کے مسئلے کا بھی سیاسی حل نکالنے پر زور دیا اور کہا اس سلسلہ میں اقوام متحدہ اپنی کاوشیں دوبارہ شروع کی ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ شیخ  صباح ، خالد الصباح نے سمٹ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے علاوہ ہمارے پاس اس کا کوئی متبادل حل موجود نہیں ہے۔  ادھر فلسطینی صدر  محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی اور امن مذاکرات بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...