دی ہیگ (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ این ایس اے کے جاسوسی معاملے کے بعد اب امریکہ کو یورپی حکومتوں اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔ امریکی صدر نے دی ہیگ میں جوہری سمٹ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ان کے دورہء یورپ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ وہ یورپی قیادت سے بات چیت میں ان کے تحفظات کم کرنے کی کوشش کریں۔ ’مجھے یقین ہے ہماری خفیہ ایجنسیاں اچھی نیت کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
جاسوسی پروگرام‘ امریکہ کو یورپی ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگے گا: اوباما
Mar 27, 2014