صدر کی آمد پر فیصل آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، ٹریفک بری طرح جام

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) صدرمملکت سید ممنون حسین کی فیصل آباد آمد کے موقع پر ہزاروں پولیس اہلکاروں اور افسران کو سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر کے نجی میڈیا کو کوریج سے روکدیا گیا جبکہ پورا شہر صدرمملکت کی آمد کے باعث ٹریفک کے مسائل میں پھنسا رہا۔ صدرمملکت کا روٹ بھی تبدیل کرتے ہوئے انہیں خصوصی ہیلی کاپٹرکے ذریعے زرعی یونیورسٹی کے ڈی گراؤنڈ میں اتارا گیا۔ صدر مملکت کی آمد کے پیش نظر 5ایس پیز، 10ڈی ایس پیز، 31انسپکٹرز، 113سب انسپکٹرز، 200اے ایس آئیز اور 2870 پولیس کانسٹیبلوں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن