سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری زکوٰۃ، فنانس اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو پشاور ہائیکورٹ سے نوٹس جاری

Mar 27, 2014

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی رپورٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری زکوٰۃ اور سیکرٹری فنانس سمیت سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔ 16 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔  پشاور ہائیکور ٹ کے جسٹس نثار حسین اور مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے زکوٰۃ آڈٹ آفیسر کی جانب سے اپنی ریگولرائزیشن کے حوالے سے دائر رٹ کی سماعت کی۔

مزیدخبریں