لواری ٹنل منصوبہ کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان دورہ کرینگے: قائمہ کمیٹی

Mar 27, 2014

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے متعلقہ وزارتوں کو سفارش کی ہے کہ لواری ٹنل منصوبہ کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے،کمیٹی جلد ہی منصوبے کا عملی دورہ بھی کریگی،کمیٹی کو بتایا گیا کہ اگر فنڈ کی فراہمی صحیح وقت پر یقینی بنائی جائے تو اسکو 2018ء تک مکمل کرلیا جائیگا، 2018ء تک ہر برس 4.2 ارب روپے کی ضرورت ہوگی۔ اگر فنڈز بروقت فراہم نہ کئے گئے تو نہ صرف منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوسکے گا بلکہ اس کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوجائیگا۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالمجید خان خانان خیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔

مزیدخبریں