اسلام آباد (ثناء نیوز) لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہید کے قتل کے مقدمے میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے جے آئی ٹی کو اپنے بیانات قلمبند کرادئیے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری حنیف جالندھری، مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی اور مولانا زاہد الراشدی نے اپنا مشترکہ تحریری بیان وفاق المدارس کے پریس سیکرٹری مولانا عبدالقدوس محمدی کے ذریعے جے آئی ٹی کے رکن افتخار چٹھہ کو ریکارڈ کرایا۔ وفاق المدارس العربیہ کے قائدین نے اپنے تحریری بیان میں پرویز مشرف کو لال مسجد آپریشن کا مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے 3 جولائی 2007ء کو پرویز مشرف کے حکم پر لال مسجد آپریشن کا آغاز ہوا۔