لاہور (آئی این پی) نادرا میں گزشتہ دور حکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 700ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ۔ فارغ کئے گئے ملازمین میں کلیریکل سٹاف اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز شامل ہیں۔ نادرا حکام کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے پنجاب کے 700 ملازمین کو فارغ کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔ فارغ کئے گئے کلیریکل سٹاف اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کواضافی سٹاف کی وجہ سے فارغ کیا گیا ۔ فارغ کئے جانے والے ملازمین پنجاب کے مختلف اضلاع کام کر رہے تھے جبکہ نجی ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نادرا پنجاب کی جانب سے فارغ کئے جانے والے 700 ملازمین کو گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی جا رہی تھیں۔