اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شیخ رشید کو کہا ہے کہ لگتا ہے آپ کو رضیہ بٹ بہت پسند ہیں کسی اور کا نام کیوں نہیں لیتے ہیں۔ بدھ کے روز شیخ رشید نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت کے جوابات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ رضیہ بٹ کا ناول ہو جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ہنستے ہوئے شیخ رشید سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپکو رضیہ بٹ بہت پسند ہے کسی اور کا نام نہیں لیتے۔شیخ رشید نے کہا کہ اب اگر وہ لاہور کی کسی خاتون کا نام لیں تو پھر باتیں شروع ہو جائیںگی جس پر اراکین اسمبلی نے خوب قہقے لگائے ۔شیخ رشید نے کہا کہ آج تو قومی اسمبلی انہیں اسمبلی کم اور راولپنڈی کا پیرودھائی اڈا زیادہ لگ رہا ہے ۔