اسلام آباد (آن لائن) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مظہر عالم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔ پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کی صدارت چودھری بشیر ورک نے کی۔ راجہ ظفرالحق، فاروق ایچ نائیک، نوید قمر اور شاہ محمودقریشی شریک ہوئے۔