لاہور (پ ر) حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی جاری ہے ، پرچون مارکیٹ میں 20 کلوگرام کا تھیلا 785 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میںسیکرٹری خوراک پنجاب، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول لاہور I، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر لاہور II بھی شریک تھے- اجلاس کو بتایا گیا کہ اوپن مارکیٹ میں نارمل آٹا 20کلوگرام کا تھیلا، 40کلوگرام کا تھیلا اور 79کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے جبکہ سپیشل آٹا 25کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے اور صرف میدہ، فائن اور سوجی 50کلوگرام کی پیکنگ میں فروخت ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ 20کلوگرام کی پیکنگ میں آٹا مارکیٹ میں وافر مقدار میں 785روپے فی تھیلا پرچون کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔