کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پٹرولیم نے نوشہرو فیروز میں گیس کے ذخائر دریافت کر لئے۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پٹرولیم نے نوشہرو فیروز کے بلاک میں 3773 میٹر گہرائی میں 12 لاکھ مکعب فٹ کے گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ گیس ذخائر کو نکالنے کیلئے مشینری کی تنصیب کرکے کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔