یوکرائنی خودمختاری‘ روس نے خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا : امریکہ

ہیگ + کیف (این این آئی)امریکی صدر بارک اوباما نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرائن کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی روس کی معیشت کے تمام شعبوں پر اثر ڈالنے والے قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔  ان اقدامات  سے اگر خود امریکہ اور اس کے اتحادی متاثر ہوتے ہیں تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ روس نے یوکرائن میں جو کچھ کیا وہ دراصل اس عدم تحفظ کا مظہر ہے۔ روس ایک علاقائی طاقت ہے وہ اپنے کچھ پڑوسیوں کو دھمکا رہا ہے اور وہ ایسا طاقت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی کمزوری کی وجہ سے کر رہا ہے۔ دوسری جانب  یوکرائن کی پارلیمنٹ نے کریمیا سے فوج نکالنے کے معاملے پر وزیر دفاع ایگر ٹینیوک کو برطرف کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے کریمیا میں تعینات فوجی کمانڈر نے کریمیا کے معاملے پر اعلیٰ قیادت اور وزیردفاع کی غیر یقینی کیفیت اور پریشانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد یوکرینی پارلیمنٹ نے  وزیردفاع کو فارغ کرنے کیلئے ایوان میں ووٹنگ کرائی  تو 450 کے ایوان میں 228 ارکان نے وزیر دفاع ایگر ٹینیوک کو برطرف کرنے کی حمایت کی۔ دوسری جانب اراکین نے نگراں وزیر دفاع کیلئے لیفٹیننٹ جنرل مکھیلو کووال کا نام منظوری کیلئے نگراں صدر الیگزنڈر ٹرچنوو کو ارسال کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...