اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرل منصوبے سے بجلی کی تعمیراتی قیمت1.567ملین ڈالر فی میگا واٹ ہو گی، ٹنل بورنگ مشین خریدنے سے 100 ارب روپے بچا رہے ہیں، کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 100 ارب بچانے کا دعویٰ ہے جبکہ 93 ارب اضافی اخراجات کئے جا رہے ہیں۔اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی ،ممبران ، آڈٹ حکام اور چیئرمین واپڈا کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔ اجلاس کے دوران ایک وقت میں انتہائی نرم خو سیکرٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ نے آڈٹ حکام کے بار بار اعتراض اٹھانے پر تنگ آ کر کہا کہ آڈٹ حکام نے پہلے ہی کہا تھا کہ اس کی انکوائری کروا لیتے ہیں مگر انہیں تقریر کرنے کا شوق تھا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تقریر تو چیئرمین واپڈا بھی اچھی کر لیتے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا نے پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی تحقیقات کے باعث مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
منگلا ڈیم ملک کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن گیا: چیئرمین واپڈا کی بریفنگ
Mar 27, 2014