مشرف کیخلاف کارروائی 1999 سے ہو یا 2007 سے، سزا ایک ہی ہے: جسٹس(ر) وجیہہ الدین

حیدرآباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی 1999ء سے ہو یا 2007ء سے دونوں کی سزا ایک ہی ہے، جو لوگ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیں انہیں موقع دیا جانا چاہئے اور جو ملک کی سالمیت کے خلاف ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔وہ مختلف سماجی تنظیموں کے زیراہتمام منعقدہ پیپلزٹربیونل آن لینڈ رائٹس اِن سندھ پروگرام سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ سابق ایڈوکیٹ جنرل سندھ یوسف لغاری، جامی چانڈیو اور دیگر نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...