اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ و تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے حکومت امن مذاکرات میں سنجیدہ ہے، جنگ بندی میں توسیع چاہتے ہیں، تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن کے بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئندہ چار سال میں تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کے دو سے چار فیصد تک لایا جائیگا۔، آئندہ مالی سال تمام وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کی جائیگی، تاہم تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن کے بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا۔