کراچی (نیٹ نیوز) اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پپیتاکھائیں اور وزن گھٹائیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے میں کیلوریز کی نہایت کم مقدار پائی جاتی ہے جبکہ کولیسٹرول نا ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مفید ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ پپیتے میں پائے جانے والے وٹامن سی اور ای پیٹ کے امراض اور جلد کے کیل مہاسوں کو دورکرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔