سری لنکا کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں کم بیک کرینگے : سٹیورٹ براڈ

چٹاگانگ (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر سٹیورٹ براڈ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں جاندار کم بیک کرینگے۔  ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔گزشتہ چند ماہ سے ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تاہم یقین ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میںاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں جن کی موجودگی میں ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں کو دور کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں انگلینڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن