ایان علی کو الرجی ہوگئی‘ اے کلاس دینے کے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی) جیل کی ہوا راس نہیں آئی۔ ماڈل گرل ایان علی جیل میں الرجی کا شکار ہو کر بیمار ہو گئی۔ یاد رہے ایان علی کو ڈالر ملک سے باہر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جیل ڈاکٹر کے مطابق ماڈل ایان علی کو طبی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں کوئی خاتون ڈاکٹر بھی موجود نہیں۔ دریں اثناءمنی لانڈرنگ کیس میں ملوث معروف ماڈل ایان علی کی جانب سے جیل میں اے کلاس دینے کے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ ماڈل ایان علی نے جیل میں اے کلاس کے حصول کے لیے ایڈیشنل سول جج چودھری ممتاز کی عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی جس کی باقاعدہ سماعت جمعرات کو ہونا تھی تاہم ایڈیشنل سول جج چودھری ممتاز کی رخصت کے باعث مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔
ایان علی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...