بھکر: احاطہ عدالت سے نکلنے والے مخالف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بھکر (نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر نوجوان نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے ڈسٹرکٹ کورٹس سے نکلنے والے شخص کو قتل کر دیا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ دن دیہاڑے آصف نامی شخص نے احاطہ عدالت سے نکلنے والے شخص جہان خان پر فائرنگ کر دی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...