نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجیو نے کہا ہے کہ پر امن ماحول برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو دہشتگردی کا کھیل بند کرنا ہو گا۔ کشمیر میں حالیہ فدائین حملوں کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دراندازی کے واقعات کو روکنے کے لئے سکیورٹی ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلقات کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے اور دہشتگردی کو ہوا دینے کا سلسلہ ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم ہمسایہ ملک کا بھی مثبت کردار انکے لئے انتہائی اہم ہے۔
بھارت
پرامن ماحول برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو دہشتگردی کا کھیل بند کرنا ہو گا: بھارت
Mar 27, 2015