سانحہ یوحنا آباد: نعیم، بابر کی ہلاکت تشدد، جسم کی ہڈیاں ٹوٹنے سے ہوئی: فرانزک رپورٹ

Mar 27, 2015

لاہور(نامہ نگار) سانحہ یوحنا آباد میں جلائے جانے والے دونوں نوجوانوں کی پوسٹ مارٹم اور فرانزاک رپورٹ آگئی ہے جبکہ دونوں کے ڈی اےن اے بھی پوری طرح والدےن کے ساتھ مےچ کر گئے ہےں۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ میں محمد نعےم اور بابر نعمان کے جسمانی اعضاءکو توڑنے کے بعد آگ لگائی گئی محمد نعےم کی دائےں ٹانگ اور دونوں ہاتھوں کو توڑا گےا جس کے بعدآگ لگائی گئی جبکہ ملزموں کی شناخت کےلئے فوٹےجز کی فرانزک رپورٹ بھی پولیس افسروں کو موصول ہو گئی۔جس میں 8افراد واضح طور پر نا صرف شناخت کر لئے گئے بلکہ ان کے مکمل نام و پتے بھی مل گئے ہیں جبکہ دو مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہےں۔پولیس کا کہنا ہے کہ صرف واقعہ میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ حراست میں لئے گئے باقی افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔
فرانزک رپورٹ

مزیدخبریں