قصور: ڈاکوﺅں نے نوائے وقت کے نمائندے کے بھائی سے 5 لاکھ روپے چھین لئے

قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور کے بارونق علاقہ رےلوے روڈ پر ڈاکووں نے دن دےہاڑے کاشتکار سے پانچ لاکھ روپے مالےت کی نقدی لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق حاجی محمد شریف مہر نمائندہ نوائے وقت کے بھائی اور نظام پورہ قصور کے کاشتکار محمد جاوےد اےک نجی بنک سے رقم نکلوا کر گاڑی مےں بےٹھنے لگا تو 5 ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر محمد جاوےد کو روک کر اُس سے پانچ لاکھ کی رقم لوٹ لی اور گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ یاد رہے گزشتہ چند روز سے قصور شہر میں ڈکیتی کی وراداتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔
5لاکھ چھین لئے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...