پاکپتن: نامعلوم افراد نے کریانہ سٹور کے مالک کو قتل کرکے نعش جلا دی

پاکپتن (نا مہ نگار) نامعلوم افراد نے دکاندار کو قتل کر کے نعش کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ جھجرانوالہ کا رہائشی دکاندار ریاض جو کہ محلہ پیر کوٹ میں کر یانہ اور دودھ دہی کی دکان کرتا تھا حسب معمول وہ رات تین بجے سائیکل پر اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ نا معلوم سفاک قاتلو ں نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی نعش کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے نعش بری طرح جھلس گئی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچاکر تفتیش شروع کردی۔ مقتول ریاض کی 10سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن اولاد نہ تھی مقتول کے بھائی شمشاد کے مطابق اس کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...