کراچی کےعلاقےقائد آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 2اہلکار جاں بحق اور عام شہریوں سمیت17 زخمی

 کراچی میں پولیس ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، قائدآباد، مرغی خانے کے قریب دہشتگردوں نے پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی بس کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں نہ صرف پولیس اہلکارشہید ہوئے بلکہ عام شہری بھی زخمی ہوئے -
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورسڑک کے دونوں جانب کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ امدادی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر لاشوں  اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔جناح اسپتال شعبہ حادثات کی انچارج سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سولہ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا تھا، ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق قائد آباد دھماکے میں 5 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا جو  موٹر سائیکل میں نصب تھا، منیر شیخ کا کہنا ہے کہ   4 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے-
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ہسپتال پہنچ کردھماکے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کی عیادت کی،،ان کا کہنا تھا کہ  تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں،اہلکاروں کو زیادہ زخم بال بیرنگ کے باعث آئے ہیں-

ای پیپر دی نیشن