بلوچستان میں ملک دشمن عناصر نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے ، موسیٰ خیل میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا اور فائرنگ سے سات اہلکار شہید ہوگئے ، اس دوران لیویز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی لیکن رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری جانب لورالائی میں مسافر بس میں سوار پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا گیا، مسافر کوچ لورا لائی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی ،شہر سے نکلتے ہی دہشتگردوں نے کوچ کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس اہلکاروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد نیچے اتارا اور گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد لورالائی کےعلاقےمیختراوراطراف میں فرنٹیئرکور کاسرچ آپریشن کردیا ہے
بلوچستان کے علا قے موسیٰ خیل میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملےمیں سات اہلکار شہید
Mar 27, 2015 | 11:57