وزیراعظم نوازشریف،آصف زرداری اور الطاف حسین سمیت سیاسی قیادت کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت

حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے دہشت گردی کیخلاف عزائم کمزورنہیں ہونگے ، قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورہم دہشت گردعناصرکاخاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ادھرسابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پولیس وین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد معافی کے قابل نہیں ، ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ سابق صدرنے زخمیوں کو بہترین  طبی امداد  فراہم کرنے  کی ہدایت بھی کی، ایم کیوایم کے قائد  الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد مذموم کارورائیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیںالطاف حسین کا کہنا تھا کہ  دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں فورسز کےحوصلے پست نہیں کرسکتیں،،ایم کیوایم قائد نےبم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کےورثا سے تعزیت کا اظہارکرتےہوئےزخمی اہلکاروں کی صحت  یابی کی دعا بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن