قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات حل ہو رہے ہیں اور جوڈیشل کمیشن کےقیام پراختلافات دورہوچکےہیںaوزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 10اپریل تک ایف بی آرکی ٹیکس ڈائریکٹری شائع ہوجائےگی اور یہ پارلیمانی ڈائریکٹری کیساتھ عام ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری بھی جاری ہوگیاس سے قبل وقفہ سوالات کے دوران وزیرمملکت برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے ایوان کوبتایاکہ گوگل پرامریکہ کاقانون لاگوہوتاہے وہ ہمارے قوانین نہیں مانتے، گوگل کوپاکستانی قوانین کے دائرہ اختیارمیں لانے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہےاجلاس میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے ایوان کوبتایاکہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ اکتوبردوہزارسولہ میں پایہ تکمیل کوپہنچ جائےگا،، نئے ایئرپورٹ پربین الاقوامی معیار کے دورن ویزہوں گے، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کےقیام پراختلافات دورہوچکےہیں:اسحاق ڈار
Mar 27, 2015 | 17:17