توانائی بحران پرقابو پانے کیلئے مخلصانہ کوششیش کررہےہیں:شہبازشریف

جرمن سفیر ڈاکٹر سیرل نن سے ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ   گیس سے بجلی پیدا کرنے کے لئے پنجاب میں چھتیس سو  میگا واٹ کے تین منصوبے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں چوبیس سومیگا واٹ کے دو منصوبے وفاقی جبکہ بارہ سو میگا واٹ کا ایک منصوبہ پنجاب حکومت لگائے گی،،  انکا مزید کہنا تھا کہ  توانائی کے حصول کے لئےمخلصانہ کوششیں کررہےہیں،اس موقع پر  جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،آئندہ ماہ بڑا کاروباری وفد پاکستان  آئے گا جس سے باہمی تعلقات اور  دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن