ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب میں چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمدرفیق تارڑنےکہاکہ زندہ قومیں ہمشیہ اپنےمشاہیرکےکارناموں کوزندہ رکھتی ہیں اوران کے چھوڑے ہوئے نقوش پرعمل درآمدکرکےاقوام عالم میں امتیازی مقام حاصل کرتی ہیں،انہوں نےکہاکہ سرسیداحمدخان کی ملی خدمات کااحاطہ ناممکن ہے،اٹھارہ سوستاون کی جنگ آزادی کے بعدانگریزوں کی جانب سے مسلمانوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئےایسے مشکل وقت میں سرسیداحمد خان نے مسلمانوں کے مفادات جرات سے وکالت کی،سابق صدرمحمدرفیق تارڑنے مزید کہا کہ سرسید ہندووں کےمتعصبانہ رویہ کو جانتےتھے اس لئے انہوں نے مسلمانوں کوآل انڈیا کانگرس کے دام فریب سے دوررہنے اور جدیدتعلیم کے حصول اورمعاشی حالت بہتربنانے کی تاکید کی