جمعرات کو شام کے قریب گیس دھماکے کے نتیجے میں چار عمارتوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں ایک سو کے قریب فائر فائٹرز نے حصہ لیا،شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو کے مطابق ابھی تک اس واقعے میں کسی شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم صورتحال غیر واضح ہے،حکام کا کہنا ہے دھماکے سے پہلے عمارتوں میں گیس سے چلنے والے آلات کی جانچ پڑتال کی جا رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے دھماکے نے ایک عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے قریبی تین مزید عمارتیں اس کی زد میں آ گئیں، یہ عمارتیں نیویارک یونیورسٹی اور واشنگٹن سکوائر پارک کے قریب ایسٹ سینوتھ سٹریٹ پر واقع تھیں۔