لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ن لیگ سے جوڈیشل کمیشن پر بات ہو چکی تھی اور تمام معاملات طے پا گئے تھے ۔ تحریک انصاف نے ملک کی خاطر لچک کا مظاہرہ کیا اور ن لیگ سے سمجھوتہ کیا ۔ جمعرات کو ن لیگ کی جانب سے پیغام ملا کہ وہ معاہدہ میں تبدیلی چاہتی ہے ۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار سے دو ٹوک کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے ملک کی خاطر سمجوتہ کیا اور ایم او یو پر دست خط کیے ۔ اگر اب ن لیگ پیچھے ہٹی تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی اور نواز شریف کیلئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا ۔ عمران خان نے کہا پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان امن قائم کرانا چاہئے تھا۔سعودی عرب میں یمن کیخلاف پاکستانی فوج بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ لگتا ہے حکمرانوں نے افغان جنگ سے کچھ نہیں سیکھا ۔ پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان صلح میں کردار ادا کرنا چاہیے نہ کہ فریق بنا جائے