کراچی (آن لائن) کراچی ائرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے میاں بیوی سے سوا کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائداعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ پرکسٹم حکام نے کارروائی کرکے سعودی عرب عمرے پر جانے والے میاں بیوی کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1270گرام ہیروئن برآمد کرلی۔کسٹم کے مطابق گرفتار میاں بیوی گل شیراور ریشماںخیرپورکے رہنے والے ہیں۔ ملزموں نے ہیروئن ٹوتھ پیسٹ اور صابن میں چھپا رکھی تھی۔