کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے 45افراد کے ورثاء کے لئے دو لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو دو لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔ میں ذاتی طور پر شراب پی کر مرنے والوں کے لئے معاوضوں کے خلاف ہوں یہ معاوضہ ورثاء کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی معاونت کے لئے دیا جارہا ہے۔