نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان میں دوران حراست ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے پاکستان میں گرفتار ہونیوالے ’’را‘‘ کے جاسوس کل بھوشن یادوکی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت سے ٹھوس اور فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ دلبیر کور نے کہا کہ حکومت اور کل بھوشن یادو کا خاندان اس بات کی تردید کرچکا ہے کہ کل بھوشن یادیوکا ’’را‘‘ سے کوئی تعلق نہیں، ایک اور سربجیت سنگھ پیدا ہونے سے روکا جائے۔