نئی دہلی (آئی این پی) ممبئی حملوں میں ملوث امریکی دہشت گرد ڈیوڈ کولمین ہیڈلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد نے مجھ سے کہا تھا کہ شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کوسبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیڈلی نے عدالت کو بتایا ہے کہ لشکر طیبہ شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کو ختم کرنا چاہتی تھی۔ ایک سوال پر ہیڈلی نے کہا کہ اس کام کو پور ا کرنے کیلئے کسی بھی وقت کیلئے درخواست نہیں کی تھی لیکن یہ کہا تھا کہ اس کام کو کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔
حافظ سعید نے مجھ سے کہا تھا بال ٹھاکرے کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے: امریکی دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی کا الزام
Mar 27, 2016