سعودی عرب: جڑواں پاکستانی بہنوں کو کامیاب آپریشن سے علیحدہ کردیا گیا

ریاض (امیر محمد خان) سعودی عرب میں جڑی ہوئی پاکستانی بہنوں کو کامیاب آپریشن سے علیحدہ کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جڑی بچیوں کا آپریشن شاہ عبداللہ چلڈرن ہسپتال ریاض میں کیا گیا۔ سربراہ سرجری ٹیم ڈاکٹر عبداللہ نے بتایا کہ بچیوں کو جلد والدین کے حوالے کردیا جائیگا۔ دونوں بچیوں فاطمہ اور مشعل کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور سرجری ٹیم کا انسانی جذبہ قابل تعریف ہے۔ کامیاب آپریشن کے موقع پر پاکستان کے سفیر منظور الحق بھی ہستپال میں موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر ہستپال انتظامیہ، ڈاکٹروں کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آپریشن کے بعد بچیوں کے والدین نے سجدہ ریز ہوکر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اس موقع پر سفیرپاکستان نے خصوصی طور پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور انکی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خصوصی ہدایت پر آپریشن کی اجازت دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ سہولیات دنیا کے بے شمار ممالک میں موجود نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...