نئی دہلی (آئی این پی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سبرامنیم سوامی نے بلوچستان سے ’’را‘‘کے جاسوس کی گرفتاری کے پاکستانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا پاکستان کی عادت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے، وہ جھوٹ بول سکتا ہے کہ قصاب پاکستانی نہیں بلکہ ’’را‘‘ کا کوئی ایجنٹ ہو سکتا ہے، ان تمام سالوں کے دوران وہ ایک آدمی کو بھی تلاش نہیں کر سکے۔ ہم نہیں جانتے کہ کسی طرح اس ریٹائرڈ شخص کو بہکا کر بلوچستان لے جایا گیا تاکہ تعلقات کو خراب کیا جا سکے۔ انکا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں۔