ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے مانگ لئے

اسلام آباد (آئی این پی) ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کی بحالی کے لئے حکومت سے 100ارب روپے مانگ لئے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے حکومت کو سفارش کی گئی ہے کہ پی آئی اے کو ریلوے کی طرز پر پیکیج دیا جائے۔ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ایک کھرب روپے دئیے جائیں۔ یہ پیسے مالی سال 2016-17کے بجٹ میں مختص کئے جائیں۔ رقم سے قرضوں کی ادائیگی کی جائیگی اور نئے جہاز خریدے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...