آئی جی پولیس فیصل آباد میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے خلاف غلط ایف آئی آر کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں: پی ایم اے لاہور

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ایم اے لاہور کے عہدیداروں نے فیصل آباد میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو غلط ایف آئی آر میں ملوث کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے اور کہا ہے ڈاکٹر برادری کو ہراساں مت کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ہائوس لاہور میں ایک اجلاس کے بعد اخباری بیان میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پی ایم اے لاہور ڈاکٹر محمد تنویر نے کی۔ عہدیداران نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس کیس کی غیرجانبدارانہ اور ایماندارانہ تفتیش کرتے ہوئے اس جعلی ایف آئی کو خارج کیا جائے۔ حکومت سے مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمشن کی طرز پر ایک جسٹس کیئر کمشن بھی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن