لاہور( پ ر) راجپوت سنگر پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت کمپنی پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا ۔ بھارتی جاسوس کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا کھلا ثبوت ہے۔ پاکستان معاملے کو عالمی اداروں میں اٹھائے ۔ بھارت روز اول سے ہی پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔ اب بھی حکمران بھارت کے خلاف عزم گوشہ رکھیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگی ۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں جبکہ بھارت امن کا دشمن ہے ۔ دہشت گردی میں پاکستان نے بہت زیادہ نقصان برداشت کیا جبکہ ہمارا دشمن دہشت گرد پال کر انہیں ہم پر مسلط کر رہا ہے ۔